پنجاب : پولنگ اسٹاف کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

Najam Sethi

Najam Sethi

پنجاب کی نگران کابینہ نے پولنگ اسٹاف کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

کابینہ نے پولنگ اسٹاف کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پولیس کو خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔ نگران کابینہ نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور تفریحی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ بھی کیا۔ اجلاس میں واسا کے واجبات کی وصولی کے لئے جامع پلان کی منظوری بھی دی گئی۔