پنجاب بھر میں انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات شروع

Lahore Exams

Lahore Exams

لاہور(جیوڈیسک)پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات شروع ہو گئے،امتحانات دو جون تک جاری رہیں گے۔ پنجاب میں کل5لاکھ 57ہزار974امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے،جن میں 268069 لڑکے اور 289902 لڑکیاں شامل ہیں۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات میں شریک طلبا و طالبات کے لئے کل 1804امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

2جون تک جاری رہنے والے امتحانات میں پہلا پرچہ سائیکالوجی کا ہے۔4جون سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہوں گے جو 19 جون کو ختم ہوں گے۔ لاہورسے ایک لاکھ چھتیس ہزار امیدوار جبکہ فیصل آباد سے ایک لاکھ ستر ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس اہلکار بھی امتحانی مراکز کے باہر اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔