پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں سیندی نالوں میں طغیانی آگئی

Heavy rains

Heavy rains

پنجاب (جیوڈیسک) بھرمیں موسلادھار بارشیں۔ آسمان سے برستا ابر رحمت انتطامی نااہلی کے باعث زحمت بن گیا۔ بپھرے منہ زور نالوں نے آبادیوں کا رخ کرلیا ہے۔ کئی مقامات پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئی۔ گجرات میں واقع نالہ ایلسی کا بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑا راضی زیرآب آگئی۔ متاثرہ بند کی مرمت کے لئے مشینری طلب کرلی گئی۔ مون سون کی شدید بارش سے نالہ ڈیک اور نالہ عیک انتہائی منہ زور ہو گئے ہیں۔ شاداب گڑھ میں نالہ ڈیک میں شگاف پڑ نے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

ڈسکہ میں بھوپال والا کے مقام پر نالہ ڈیک کا بند ٹوٹنے سے سیکٹروں ایکٹر اراضی زیر آب آگئی۔ جس سے جوار اور باجرے کی فصلیں بہہ گئیں۔ سیالکوٹ میں بھی بیس سے زائد دیہات زیرآب آگئے ہیں ناروال کے نواحی علاقے موضع نتھرانوالی کے قریب دیہاتوں میں پانی داخل ہونے سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

خیبر پختونخوا کی حکومت نے دریاں کے آس پاس کی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے بڑھ کر درمیانے درجے پر پہنچ سکتا ہے۔ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی میں بھی نچلے درجے کے سیلاب کی توقع ہے۔