پاکستان(جیوڈیسک)لندن متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی جماعت، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجابیوں کی نمائندہ جماعت، مسلم لیگ (ن) 2013 کے الیکشن میں کامیاب ہوئی ہے اور میاں نواز شریف پنجابیوں کے مستند لیڈر قرارپائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اس پر بھی خوش ہوں کہ جو نعرہ میاں نواز شریف نے آج سے بیس سال قبل لگایا تھاکہ جاگ پنجابی جاگ۔
تیری پگ نوں لگ گیا داغ ۔اس فلسفہ پر وہ ثابت قدمی سے قائم رہے ، آج انہیں اس نعرے کا پھل مل گیا ہے ۔ اللہ انہیں الیکشن میں کامیابی اور اس نعرے کا پھل مبارک کرے۔ الطاف حسین نے کہاکہ میں دل کی گہرائیوں سے نواز شریف اور تمام پنجابی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اورامید کرتاہوں کہ وہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ کے رہنماکی حیثیت سے باقی ماندہ تین صوبوں کے غیرپنجابی عوام کے ساتھ بھی انصاف ، دیانتداری اور برابری کا سلوک کریں گے تاکہ ملک میں بھائی چارہ فروغ پائے ، نفرتوں کا خاتمہ ہو، آپس میں یکجہتی پیدا ہوار پاکستان ترقی کرے۔