PWDملازمین کے جائز مطالبات اور ٹرانسپورٹ پر لگائے گئے ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے ، خالد پرویز بٹ

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) PWDملازمین کے جائز مطالبات اور ٹرانسپورٹ پر لگائے گئے ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں فیسوں میں کیا جانے والا اضافہ بھی واپس لیا جائے ان خیالات کا اظہار انجینئر خالد پرویز بٹ مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ ان تمام ٹیکسز کی ادائیگی بالآخر عوام نے ہی کرنی ہوتی ہے اس لیے عوام ہی متاثرہ فریق ہیں عوامی حقوق کے تحفظ کا راگ الپنے حکمران معلامات کی سنگینی کو سمجھیں اور معاملات کو 5نومبر کی ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پہلے پہلے یکسو کرکے آزادکشمیر میں امن و امان کو قائم رکھیں کیونکہ کبھی کبھی ایسی ہڑتالیں مزاحمتی تحریکوں میں بدل جا تی ہیں۔

جس سے ملک انار گی کا شکار ہو جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج بے روز گاری کے ستائے لوگ ایسی کسی بھی صورتحال میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ آک کا نوجوان احساس محرومی کا شکار ہے اور آہستہ آہستہ موجودہ نظام حکومت سے اس کا اعتماد اٹھتاجا رہا ہے اگر نوجوانوں نے حکمرانوں کیخلاف موجودہ ہڑتالوں میں شمولیت اختیار کرلی تو صورتحال انتہائی خراب ہو جائیگی اس لیے عوامی جائزمطالبات کو نہ تسلیم کرکے حکمرانوں کو کھلے دل سے عوامی مطالبات کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے چاہیں ۔