قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

Qasim Suri

Qasim Suri

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

قاسم سوری نے اپنے وکیل نعیم بخاری کے توسط سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے موکل سے منسوب نہیں ہوسکتیں۔

قاسم سوری نے اپنی اپیل میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

واضح رہےکہ الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ روز بی این پی کے رہنما لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے کوئٹہ 2 سے قاسم سوری کی عام انتخابات میں کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔