قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی

 Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورکی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے خطرے سے نمٹنے اورفضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ دشمن کسی بھول میں مت رہے، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔