ملکہ برطانیہ کی لندن کے ریلوے اسٹیشن کی تقریب میں شرکت

Queen

Queen

برطانیہ (جیوڈیسک)ملکہ برطانیہ ایلزبتھ ثانی لندن کے مشہور زمین دوز ریلوے اسٹیشن کے ایک سو پچاس سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ ملکہ کی صحت یابی کے بعد کسی بھی عوامی تقریب میں پہلی شرکت ہے۔ لندن کے بیکر اسٹریٹ پر واقع زیر زمین ریلوے اسٹشین کی ایک سو پچاس مکمل ہونے کی تقریب میں ملکہ برطانیہ کے ہمراہ ان کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرگ فلپ اور پوتے شہزادہ ولیم کی بیوی کیتھرائن بھی تھیں۔

ملکہ برطانیہ نے ریلوے اسٹیشن کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران ریلوے کے قدیم اور جدید ڈبوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ملکہ کو آسٹر کارڈ پیش کیا گیا جو لندن میں عوام پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈچز آف کیمرج کو بے بی آن بورڈ کا بیج بھی پیش کیا گیا۔