نومنتخب پوپ فرانسس نے باضابطہ طور پر منصب سنبھال لیا

Pope

Pope

فرانسس (جیوڈیسک)نومنتخب پوپ فرانسس اول نے ویٹکن سٹی میں باضابطہ طور پر رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا کا منصب سنبھال لیا۔ سینٹ پیٹرز چرچ میں ہونے والی تقریب میں نومنتخب پوپ فرانسس کو پاپائے روم کے اخیتار کی علامت انگھوٹی اور مرصع پٹی سونپی گئی۔ اس موقع پر ہزاروں افراد سینٹ پیٹرز اسکوائر پر موجود تھے۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے چہتر سالہ کارڈینل خورخے مریو برگولیو کو بدھ کے روز پوپ منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے پوپ بینیڈکٹ کی جگہ پوپ کا عہدہ سنبھالا ہے جنہوں نے گذشتہ ماہ پوپ کے منصب سے استعفی دے دیا تھا۔