کوئٹہ: فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 5 زخمی

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند لنک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند لنک روڈ پر ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین اہلکار سپاہی مولا بخش، حوالدار فرید اور حوالدار ذاکر شہید جبکہ اعظم، راشد، شیر اعظم، ندیم اور داؤد زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے میں تقریباً 9 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دریں اثنا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم انسانوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت امر ہے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔