کوئٹہ : کچلاک میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص بم نصب کررہا تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کچلاک تھانے کے عقب میں بم نصب کرنے والا شخص دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونی والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

دھماکے کے مقام پر ایک گاڑی موجود ہے، جس کی تلاشی کیلییبم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ دھماکے سے تھانے کی عقبی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھاکہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنیوالیادارے جائیوقوعہ پہنچے۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیریمیں لے کرشواہد اکھٹا کیے۔