کوئٹہ : مسجد روڈ پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق، ہزارہ پارٹی شٹرڈان ہڑتال کا اعلان

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر سمیت 4 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ افطاری سے چند منٹ پہلے پیش آیا۔مسجد روڈ پر واقع الیکٹرانک مارکیٹ کے تاجر رضا دکان بند کر کے دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔زخمی ہونے والے افراد کو ھسپتال منتقل کردیا گیا ہیجہاں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔تاجر برادری نے واقعہ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے منگل کے روز کوئٹہ میں شٹر ڈان کا اعلان کیا ہیجبکہ تحریک نفاذ جعفریہ نے بلوچستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔