کوئٹہ : سریاب روڈ پر دھماکا دو افراد ہلاک، ایک زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق سریاب روڈ کلی کریم آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا۔

جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور اس کے نتیجے میں موقع پر موجود دو افراد ہلاک جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا، زخمیوں اور ہلا ک ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔