کوئٹہ : ہزار گنجی میں فائرنگ سے کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کنٹینر ز میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی بس اڈہ میں کھڑے تین کنٹینرز پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائر نگ کر دی۔

جس سے کنٹینرز کے انجن والے حصے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا تاہم بعد میں فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔