کراچی : راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ،2 خواتین جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 2 خواتین جاں بحق اور دو زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب ایک شادی ہال میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

جس کے نتیجے میں دو خواتین دم گھٹنے کے باعث جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئیں، زخمی خواتین کو طبی امداد کیلئے ھسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ بدبدنظمی کے باعث پیش آیا۔