قرآن کریم کے احکامات پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ مولانا محمد اکبر نقشبندی

Quran

Quran

گوجرانوالہ: سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کے احکامات پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد نور میں منعقدہ جشن نزول قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی غلام نبی جماعتی، مفتی محمد حسین صدیقی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، حافظ محمد رفیق قادری، مولانا محمد خالد حسن مجددی، قاری غلام سرور حیدری، قاری محمد اعظم چشتی، ملک نصیر نقشبندی، حافظ محمد عدیل عارف اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے مبارک پر مسرت لمحات میں محروم طبقات کا خیال رکھا جائے اور آئی ڈی پیز سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عید سادگی سے منائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنا حکومتی ناکامی ہے۔ فلسطین پر جارحیت پر اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی نے امت مسلمہ کو مایوس کیا ہے۔ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ دھا رہا ہے۔ آج ہمیں اسلامی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے سلطان صلاح الدین ایوبی جیسے جرنیل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستان آزاد ہوا اور آج اس بابرکت مہینے میں ہم تجدید عہد وفا کرتے ہیں کہ ملک کی سلامتی و استحکام اور اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔