قرآن کہانی ٹیم

Quran

Quran

تحریر: شاہ بانو میر
کچھ سال پہلے کی بات ہے قرآن کہانی ٹیم کی ممبران کو انٹر نیٹ پے قرآن پاک کا ترجمہ تفسیر کی کلاس کا پتہ چلا اللہ پاک سے ہدایت مانگنے والی ان خواتین پے اللہ کا خاص کرم ہوا اور بین القوامی اسکالر محترمہ عفت مقبول صاحبہ کے ساتھ قرآن کا یہ سفر شروع ہواـ آگاہی کا معلومات کا ایسا حسین و جمیل سفر کہ جس پے جتنا آگے بڑھ رہی تھیں شاہراہ علم اور کشادہ اور کشادہ ہو رہی تھی۔

زندگی کی کئی قیمتی بہاریں احمقانہ انداز میں اس دنیا کو دینے کے بعد جب زندگی کا اصل پیام ملا تو پتہ چلا کہ کیسی خوبصورت معطر ترو تازہ زندگی اللہ نے ہمیں دے رکھی ہے ـ جس کو ہم نے اللہ کی تعلیمات کے بالکل متضاد گزار کر نہ صرف اپنی صحت تباہ کی بلکہ گھریلو ناچاقیاں بچوں کے انگنت مسائل سے بھی الجھتے رہے۔

ان تمام الجھنوں کی سلجھن اس قرآن پاک کے مطالعے نے دی جس نے بتایا
کہ وہ انگلی جو ہمیشہ ہم نے سامنےوالے پے اٹھا کر خود کو بری الذمہ قرار دے دیا وہ دراصل ہم پے اٹھنی چاہیے تھی کیونکہ اپنے تمام مسائل کے ذمہ دار ہم خود ہیں پھر علم کے بعد عمل کا مرحلہ شروع ہوا جو اصل امتحان تھا ان سب کے لئے اسی دوران جب یہ فارغ التحصیل ہوئیں تو اللہ نے مجھ پے بھی کرم کیا اور میں بھی ان سب کو جا ملی میں کیونکہ بہت بعد میں گئی یعنی بالکل ان پڑھ مجھے ان سب کو دیکھ کر عجیب سا احساس ہوا لباس اشکال سب وہی تھیں جو میں ہمیشہ سے دیکھتی ہوں لیکن انداز گفتگو ادب اور احترام احتیاط وہ نہیں تھی جیسی ہم سب میں ہے۔

الگ منفرد خوبصورت قابل رشک میں کھوجتی رہی لیکن پا نہیں سکی پھر میں الحمد للہ قرآن سے جُڑی اور کچھ سنا کچھ سن نہ پائی لیکن کچھ الفاظ جو کانوں میں گونجے وہ بہت الگ نوعیت کے تھے یوں لگا بھولے ہوئے اسباق ہیں جو مائیں اپنی مصروف زندگی میں ہمیں دینا بھول گئیں اور اب ایک روحانی ماں درد سے تڑپ سے دلسوز انداز میں ہمیں وہ یاد کروا رہی ہیں۔

سب باتیں اچھی
سب باتیں قابل غور
سب باتیں قابل عمل

یہ سب ہم سب روزانہ کی زندگی میں نہ صرف سنتے ہیں بلکہ ذہن میں بھی رکھتے ہیں مگر محترمہ عفت مقبول صاحبہ اللہ انہیں جزائۓ خیر عطا فرمائے جس طرح یہ پڑھاتی وضاحت کرتیں اور ہمارے دن بدن بڑہتے ہوئے گھریلو نقصان کو قرآن کے حوالے سے سمجھاتی ہیں تو ہر باشعور ذہن پُرنم ہو جاتا ہے ـ ہر حساس دل تڑپ اٹھتا ہے ـ کہ اپنے اصل قرآن سے ہم اتنا دور ہو گئے کہ دنیا کی بھیڑ بھاڑ میں کھو کر اپنے آپ کو فراموش کر بیٹھے۔

Quran

Quran

قرآن پاک کو تیز تیز پڑھ کر کئی کئی پارے بغیر کسی احساس کے پڑھنے والے ہم جیسے چونک اٹھے جب قرآن کی آواز سنی کہ اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو اسکو سمجھنا تھا جاننا تھا ہم نے صرف ایصال ثواب کا ذریعہ بنا کر خود کو مستثنیٰ کر دیا ـ آج ہم سب کی آنکھیں اس احساس کے ساتھ بھیگتی ہیں ـ یہ جو کروڑوں اربوں لوگ بھاگم بھاگ دنیا کے پیچھے ترقی کے پیچھے شہرت کے پیچھے پاگلوں کی طرح بھاگ رہے ہیں ـ ان کی رفتار کو کسی طرح کم کریں ـ کسی طرح ان کو روکیں اور راستےکی بہترین نشاندہی کرنے کیلئے قرآن پاک کی طرف متوجہ کریں کیسے؟ اللہ نے مدد کی اور یہ تجویز زیرِ غور آئی کہ کلاسسز کے ساتھ گھریلو اہم ذمہ داریوں میں سے وقت نکال کر فرانس ٹیم مل کر قرآن پاک کو ٹائپ کروائے گی۔

آج الحمد للہ ابتدائی پارے ٹائپ ہو کر روزانہ ایک رکوع خلقِ خُدا کی بھلائی خیر خواہی کے لئے پبلش کیا جا رہا ہے ـ اللہ پاک ہماری ٹیم کی جانب سے غیر اردی طور پے جو کوئی کوتاہی ہو جائے اسے اپنی رحمت سے معاف فرما دے ـ اللہ پاک ہماری نیتوں کے اخلاص کو قبول فرما کر عام مسلمان کو توفیق دے کہ وہ اس کوشش سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور اپنی آخرت کو اور دنیا کو سنوار لے آمینٌ قرآن کہانی ٹیم فرانس۔

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر: شاہ بانو میر