ریس ٹو نے باکس آفس میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے

Race 2

Race 2

ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی فلم ریس ٹو نے باکس آفس میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے، دو ہفتوں میں ایک سو کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔ بھارتی فلمساز عباس مستان کی فلم ریس ٹو نے کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے اور دبنگ فلم کے بعد 2013 میں سو کروڑ کے کلب سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم میں شامل ہوگئی ہے۔

ریس ٹو سیف علی خان اور دپیکا پڈکون کی فلم نے دبنگ کی کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور اب تک یہ 100.45 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی اس فلم نے پچیس جنوری تک 100.45 کروڑ روپے کا دو ہفتوں میں بزنس کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر گوریوورما کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ہر آنے والے دن یہ فلم اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔