رحیم یار خان : مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، تین فرار

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہوگئے، مرنے والا ڈاکو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ نواحی علاقے موضع نور والا میں 4 ڈاکووں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اس دوران ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو فیاض نائچ مارا گیا اور اس کے ساتھی 3 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والا ڈاکو رحیم یارخان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں میں قومی شاہراہ پر مسافر بسوں کی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔