رحمان ملک توہین عدالت کیس، سماعت 25 جولائی تک ملتوی

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

رحمان ملک نے عدالت کو بتایا کہ ان کے وکیل لطیف کھوسہ ایک ہفتے کی چھٹی پر ہیں اور انہیں اپنے بیٹے کی گریجویشن کی تقریب میں بھی شرکت کرنی ہے۔ عدالت نے رحمان ملک کی استدعا پر کیس کی سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کر دی۔