ریلوے میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے : سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پاکستان ریلوے میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو منافع بخش ادارہ بنایا جائیگا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

پاکستان ریلوے کو مالی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی اور اسے منافع بخش ادارہ بنایا جائیگا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان ریلویز سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عہد کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلویز کی اراضی پر سے تجاوزات کے خاتمے کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔