مذہبی رسومات ختم، سکھ یاتریوں کی سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت واپسی

Pilgrims

Pilgrims

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان آنے والے سکھ یاتری، مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد لاہو رسے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت واپس لوٹ گئے ہیں۔ دس روزہ دورے میں سکھ یاتریوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں عبادت گاہوں کا دورہ کیا، واپسی سے قبل لاہور ریلوے سٹیشن پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔

انہیں یہاں بہت پیارملا جسے وہ زندگی بھر فراموش نہیں کر سکیں گے۔ یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں لاہور ریلوے سٹیشن لایا گیا جہاں سے وہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔