بارشوں کے باعث راول ڈیم بھر گیا، اسپل وے کھول دیئے گئے

Rawal Dam

Rawal Dam

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں راول ڈیم سے اضافی پانی کے اخراج کے لیے اسپل وے کھول دیے گئے ہیں۔

راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں بارشوں کے باعث راول ڈیم بھر گیا ہے جس کے بعد ڈیم سے اضافی پانی کے اخراج کیلیے اسپل وے کھول دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپل وے آدھے فٹ تک کھولے گئے ہیں۔