بارشوں سے چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

Ceilings falling

Ceilings falling

لاہور (جیوڈیسک) موسلا دھار بارشوں سے کئی شہروں میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ موسلا دھار بارش کئی گھرانوں پر قیامت بن کے برسی۔ پسرور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہو گئی۔ شکر گڑھ کے علاقے تولہ میں گھر کی چھت مکینوں پر آ گری۔

ملبے تلے دب کر ایک بچہ دم توڑ گیا اور چھ افراد زخمی ہوئے۔ گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں بھی مکان کی چھت گرنے سے دو مزدور زخمی ہو گئے۔ لاہور کے علاقے راجگڑھ میں کرنٹ لگنے سے بچہ دم توڑ گیا۔

کندھ کوٹ میں پانچ سالہ بچہ بارش کے کھڑے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جبکہ مردان کے کلپانی نالے میں سیلابی ریلا پانچ افراد کو بہا کر لے گیا جن میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار کو بچا لیا گیا۔