راجن پور کی خبریں 22.04.2013

ہاں سے سرداری نظام کا خاتمہ کردیں گے ضلع راجن پور کو لاہور کے برابر لاکھڑا کردونگا،

راجن پور(حنیف بلوچ سے)یہاں سے سرداری نظام کا خاتمہ کردیں گے ضلع راجن پور کو لاہور کے برابر لاکھڑا کردونگا،سوئی گیس کا پیپلز پارٹی نے صرف ڈھونگ رچایا انشاء اللہ سوئی گیس اس ضلع کو ہم دینگے ،راجن پور میرا حلقہ ہے اس کی ڈیویلپمنٹ کرنامیرا حق ہے گیارہ مئی کو ضلع راجن پور کی عوام شیر پرمہر لگا کر بجلی چوروں ،لٹیروں ،اور غاصبوں کا راستہ بند کردیں۔تفصیل کے مطابق سابق وزیر ِاعلیٰ میاں شہباز شریف راجن پور میںخراب موسم کی وجہ سے جلسہ عام میں تاخیر سے پہنچے اسٹیج پر پہنچتے ہی انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ۔ خراب موسم کی وجہ سے مجھے آنے سے روکا گیا مگر میں نہیں رکا ۔ انشاء اللہ میں دوبارہ بھی آئوں گا ، انہوںنے کہا کہ راجن پور کوسرداری غلامی سے نجات دلانا یہان پر مزید دانش سکول ،کالج ،یونیورسٹیاں،قائم کرنااوریہاں سے بے روزگاری کا خاتمہ کردینگے ،ضلع راجن پورکوگیارہ مئی کے بعدسردای نظام سے مکمل آزادی دلائیں گے،انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میںعوام اور غاصبوں کے خلاف مقابلہ ہے جس میں جیت عوام کی ہی ہوگی۔سیلاب کے موقع پر ہم یہاں سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف تھے جبکہ اس وقت صدر زرداری لندن اور پیس کی سیر کر رہا تھا ملک کو سیلاب کی نذر کرکے یہاں سے فرار ہوگیا تھا ،میں نے عید بھی اپنے بھائیوں کیساتھ یہاں آکرمنائی،پیلز پارٹی نے ملک کو پانچ سالوں میں لوٹ کر کنگال بنا لیا ،بجلی چوری کی ایٹمی ملک کو بجلی اور گیس سے محروم کردیا ،پاکستان کو دیوالیہ بنا دیا ہم نے پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کیااسی طرح اب ہم پورے پاکستان کی تقدیر بدلیں گے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ،اقتدار میں آتے ہی ہمارا پہلا کام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کوختم کرنا ہے مہنگائی کا خاتمہ بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس ،موقع پر حلقہ این اے 174کے امیدوارجعفر خان لغاری،این اے 175 کے امیدوارسردار ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک،حلقہ پی پی 250 کے سردار عاطف حسین مزاری،حلقہ پی پی 249 کے سردارطارق خان دریشک،حلقہ پی پی 248کے شیر علی خان گورچانی ،کے علاوہ شیخ ولی ساجد ،سردار اظہر خان گوپانگ ،ظہیر احسن چوہدری،رانا مختیار احمد ایڈووکیٹ،علائو الدین خان مزاری،سیدذوالفقار شاہ،مظہر خان،میاں شاہد فرید خواجہ،عبدالغفار لاڑک،حنیف بلوچ و دیگر ہزارون کارکنان موجود تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کو فرائض اے ڈی عامر ،ریاض احمد آصف انجام دے رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں شہباز شریف نے خراب موسم کے باوجود ضلع راجن پور میں تشریف لاکر کارکنوںکے دل جیت لئے
راجن پور(حنیف بلوچ سے) میاں شہباز شریف نے خراب موسم کے باوجود ضلع راجن پور میں تشریف لاکر کارکنوںکے دل جیت لئے ایک ایسے موقع پر جب آسمان پرگہرے بادل چھائے ہوئے تھے ،بجلی کڑک رہی تھی اور ساتھ ساتھ بارش بھی جاری تھی پنڈال میں موجود تمام کارکن کی یہ خواہش تھی کہ میاں شہباز شریف ایسے خطرناک موسم میں نہ آئیں مگر پھر بھی وہ یہاںآئے کیونکہ وہ وعدے کے پکے ہیں انہوں نے اپنے کارکنوںکو مایوس نہیں کیا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے راہنماڈاکٹر عبدالغفار لاڑک نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں شہباز شریف الیکشن لڑکریہاں سے صدیوںپرانا سرداری راج کا خاتمہ کریں گے ،ضلع راجن کی عوام کوسوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کر کے یہاں کے لوگوں کے دل جیت لئے انشاء اللہ گیارہ مئی کو شیر کی فتح کا دن ہوگا ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں شہباز شریف نے ہمارے بے گھر خاندانوں کو رہنے کے لئے نہ صرف چھت دی
را جن پور(حنیف بلوچ سے)میاں شہباز شریف نے ہمارے بے گھر خاندانوں کو رہنے کے لئے نہ صرف چھت دی بلکہ ہمیںاپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے لئے چالیس، چالیس ہزار وطن کارڈ کی صورت میںمہیا کیئے، ہمارا مرنا جینا مسلم لیگ (ن) کیساتھ ہے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے غیرت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہمارا ایک ایک ووٹ میاں نواز شریف کی امانت ہے جسے بڑی دھوم دھام سے گیارہ مئی کو انہیں لوٹائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ماڈل ولیج بستی میانی کے فرزنداور مسلم لیگ کے نوجوان کارکن اے ڈی عامرنے بستی میانی کی ینگ تنظیم یوتھ ونگ کے کارکنوں سے جامع مسجد میں ایک اجلاس میںخطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ بستی میانی غیرت مندوںکی سرزمین ہے ہم اتنے بھی بے غیرت نہیں کہ جس قائد نے ہمیں رہنے کے لئے چھت دی سیلاب 2010 میں بد ترین سیلاب میں ہمارے گھر تباہ ہوگئے او ہمارا پورا گائوں سڑک پر آگیا مگر ایک مردِ قلندر میاں شہباز شریف جس نے ٹی وی پر ہماری بستی کے مناظر دیکھے اور یہاں آکروعدہ کر گئے کہ جتنا نقصان ہوا اس سے کہیں زیادہ آکر دونگا اور جوں ہی پانی خشک ہوا میاں نواز شریف نے یہاں آکر ماڈل ولیج کی بنیاد رکھی ۔ ماڈل ولیج میں کرپشن کے لئے یہاں کےِ شکرے آگے آئے اور ہمیں ناقابل ِتلافی نقصان پہنچایا ماڈل ولیج کی سولر لائیٹیں اٹھا کر دوسری جگہ لگوا دیں ، ماڈل ولیج سے سولر پلانٹ ،بائیوگیس پلانٹ غائب کراکراسکا کروڑوںروپے خرد برد کر کے ملتان میں کوٹھیا ں بنوالیں ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ہمیشہ سے یہ ہوتا چلا رہا ہے ہر دور میںغدار پیدا ہوئے ہیں بستی میانی میں بھی چند ایسے غدار ہیں جو انہی کرپشن مافیا کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیںوہ غدار ہماری بستی کے ہیںمگر ہمارا پورا گائوں وفاداروں کا گائو ں ہے غداروں کا نہیں بستی کے99 فیصد لوگ میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے امیدوار ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک اور سردار عاطف حسین خان مزاری کی جیت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے اور گیارہ مئی کو شیر کی جیت کا جشن منائیں گے انہوں نے کہا کہ بستی میانی پولنگ اسٹیشن پر میر صاحب خود کو صفر رزلٹ کے لئے تیار رکھیں ۔۔۔اس موقع پر عبدالمالک اچھا ،حاجی غلام حسن سابقہ کونسلر،منشی پیر بخش سابقہ کونسلر،دین محمد ،امام بخش، الطاف احمد ،محمد بلال ،اللہ وسایا ،خواجہ بخش ،محمد عمران حمڑ،محمد شہبازاچھا ،محمد عارف ،غلام سرور،شاہ جہان لوہار تھہیم،محمد حمزہ اچھا،محمد اختر ،محبوب حیدر حمڑ، محمد حسن چانڈیہ ، شاہد فرید ، جام
پیروز،صفدر گھلو،قلندر حسین ، محمد عمران اچھا ،محمد ابراہیم لوہار،محمد وقاص اچھا،شیر علی میرانی،محمد وقاص باٹو،شوکت حسین لوہارو دیگر موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیلپ فائونڈیشن نے رکھ مڈ مولوی میں قومی شناختی کارڈ کے لئے وین دی ہے
راجن پور(حنیف بلوچ سے) ہیلپ فائونڈیشن نے رکھ مڈ مولوی میں قومی شناختی کارڈ کے لئے وین دی ہے جس کے زریعے فری شناختی کارڈ بنانے تھے مگر وہاں ان کے کارندوں نے فی کس تین سو روپے وصول کئے ڈی سی او نوٹس لے ۔تفصیل کے مطابق سماجی کارکن غلام اکبر گوپانگ نے میڈیا کو الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رکھ مڈ مولوی ،ماچکہ پکہ جہاں غریب مزدور رہتے ہیں ہیلپ فائونڈیشن مقامی این جی او نے موبائل نادرا وین ہمارے علاقے میں بھیجی تاکہ وہاں پر مفت شناختی کارڈ بنوائیں مگر انکے کارندے فی کس تین سو روپے وصول کرنے لگے ۔انہوں نے ڈی سی او راجن پور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں سے لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کیجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی وفات پر اظہار ِ تعزیت
راجن پور(حنیف بلوچ سے)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی وفات پر اظہار ِ تعزیت کرتے ہوئے سجادہ نشین دربار پیر مہر شاہ سید جمیل شاہ کاظمی نے کہا کہ مرحوم فضل کریم اہلسنت جماعت کا بہترین اثاثہ تھے انکے اس خلا کو پر ہونے میں صدیا ں درپیش ہیں ،اللہ تعالیٰ کیطرف سے فضل کریم جیسے بزرگ دھرتی کے لئے تحفہ ہیں۔ہماری پوری جماعت کو ان جیسی نیک شخصیت اور عادات کا پیرو کار بنائے،اور انکو اللہ تعالی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوس عطا فرمائے اور انکی قبر مبارک کو حدِ نگاہ وسعت عطا فرمائے۔