راجن پور : محمد پور کے قریب کار ٹرین کی زد میں آ گئی،4 افراد جاں بحق

Rajan Pur

Rajan Pur

راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور کے نواحی علاقے محمد پور کے قریب ایک کار خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی زد میں آگئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جھوک مہار میں ریلوے پھاٹک عبور کرنے والی کار کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی۔ کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔