راجن پور: کوچ اور ٹرک میں ٹکر 2 افراد جاں بحق 13 زخمی

Rajanpur

Rajanpur

راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور کے قریب کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے دو افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے شاہ والی کے قریب پیش آیا۔ پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر بس اور ٹرک میں ٹکر میں 15 مسافر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تحصیل اسپتال روجھان منتقل کیا گیا، جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔