راجن پور میں کرنٹ لگنے سے 40 بھینسیں ہلاک

Rajan Pur

Rajan Pur

راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور میں کرنٹ لگنے سے 40 بھینسیں ہلاک ہوگئی، راجن پور میں بھینسوں کو بھیڑ چال مہنگی پڑ گئی۔

40 بھینسوں کے ریوڑ میں شامل ایک بھینس بجلی کے تار سے ٹکرائی، تو دیکھتے ہی دیکھتے کرنٹ ایک بھینس سے دوسری بھینس کو لگتا گیا اور ایک ایک کر کے تمام ہی بھینسیں مر گئیں۔

بھینسوں کے مالک حاجی طالب کا کہنا ہے کہ اس کی کل جمع پونجی یہی بھینسیں تھیں اور یہی اس کا روزگار تھا جن کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے بنتی ہے، واپڈا کی غفلت پر اہل علاقہ نے احتجاج بھی کیا۔