راجن پور کی خبریں 25.02.0213

ضلع راجن پور لاوارث قرار مبینہ طور پرصرف راجن پور میںمحکمہ جنگلات کے 20ہزار ایکڑ پر قبضہ

راجن پور (حنیف بلوچ سے)ضلع راجن پور لاوارث قرار مبینہ طور پرصرف راجن پور میںمحکمہ جنگلات کے 20ہزار ایکڑ پر قبضہ مافیا اور سرداروں کے کارندے قابض فضل الرحمٰن کرپشن کیس سے کہیں ذیادہ بڑا اسکینڈل چیف جسٹس نوٹس لے عوامی حلقے ،رکھ بنگالہ میں ڈی ایف او کی موجودگی میں بھنبھرانی قبیلہ کے زمیندار نے دن دیہاڑے پندرہ ایکڑ پر قبضہ کر لیا۔تفصیل کے مطابق ضلع راجن پور میں قبضہ مافیاکو ڈی ایف اونے کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،مبینہ طور پر اس وقت ضلع راجن میںصرف محکمہ جنگلات کے 20ہزار ایکڑ رقبے پر لوگ قابض ہیں جنہیں یہاں کے سرداروں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے خانہ پوری کے لئے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ آفیسر قبضہ مافیا کے خلاف زیرِ دفعہ 447 ایف آئی آر درج کر کے اپنا فرض ادا کر دیتے ہیںخود ڈی ایف او عطا محمد شاہین مٹ واہ نہر کے لاکھوں روپے کے درخت چاٹ گیا،رکھ ڈائمہ جنگل میں 20 سے زائد اِن لیگل آرا مشینیںلگوا رکھی ہیں جن کے ذریعے درختوں کا صفایا بے دردی کیساتھ جاری ہے ،متعددبٹھیاں،کپیاںجن میںمنو ںلکڑی جلا کر کوئلہ بنایا جا رہا ہے ،ڈائمہ شمالی میں جنگلات کی اراضی پر بھنگ کی کثیر تعداد میں کاشت کا انکشاف جہاں پر اسمگلروں اور جرائم پیشہ لوگوںکا تانتا بندھ جانے سے رہائشی پریشان۔ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر عطا محمد مبینہ طور پر محکمہ جنگلات کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے ذرائع کے مطابق برخوردار ریٹائرمنٹ کے آخری سال میں داخل ہونے کی وجہ سے جاتے جاتے بڑا ہاتھ مارنے میں مصروف ہیں ،رکھ ڈائمہ جنگل کی حدو د میں اِن لیگل 20 سے زائد آرا مشینیں نصب کرا رکھی ہیں جن سے ڈی ایف اوصاحب کو باقائدہ حصہ مل رہا ہے ،جبکہ قانون کے مطابق جنگلات کے کم از کم پانچ کلومیٹر تک آرا مشین لگانا جرم ہے ،برخوردار نے نہ صرف آرامشینیں بلکہ جنگل کے اندرہی بیٹ سیکنڈ ڈائمہ شمالی میں کپیاںاور بٹھیاں نصب کرا رکھی ہیں جہاں جنگلات کی لکڑی جلا کر اینٹیں بنائی جاتی ہیں اور کوئلہ تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائمہ شمالی کی نرسری میں کثیر تعداد میں بھنگ کاشت کر رکھی ہے جہاں وہاں کا بلاک آفیسر چوبیس گھنٹے بھنگ کے نشے میں دھت رہتا ہے بلکہ نرسری پر بیرون شہر سے آنیوالے سمگلروں اور جرائم پیشہ افراد کا تانتا بندھا رہتا ہے اور منوں بھنگ اسمگل کی جارہی ہے ۔ڈی ایف او نے بھنگ کے عادی بلاک آفیسر مختیار وڈانی کو قبضہ مافیا سے بھاری رشوت لیکر مرغائی میں ٹرانسفر کردیا تاکہ انہیں جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے میں کسی قسم کی دشواری نہ کرنی پڑے ۔ کرپشن اور لوٹ مار کی بدولت ڈی ایف او کروڑوں میں کھیلنے لگاہے اس کے علاوہ اس آفیسر نے خود اپنے ماتحت عملے پر بھی ظلم کے پہاڑ ڈھاتے ہوئے فرقہ واریت کو ہوادے رکھی ہے جہاں وہ اپنے مسلک سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو سپورٹ جبکہ دیگر کے ساتھ ناروا سلوک جاری رکھاہوا ہے شنید میں یہ بھی آیاہے کہ فیلڈ میں تعینات اپنے چہیتوں کواپنی تابعداری میںلگارکھا ہے جو کہ گھر بیٹھے مفت کی تنخواہ لے رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں میں ملک رفعت ،محمد حسین گوپانگ ،حنیف بلوچ ،جام محمد علی،محمد سلیم ،اللہ وسایاو دیگر نے وزیر اعلے ٰپنجاب اور چیف جسٹس آف پنجاب سے راشی آفیسر کے خلاف از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ اس بڑی کرپشن کے پیچھے جو بھی آفیسران کا ہاتھ ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،انہوں نے کہا کہ ڈی ایف او عطا محمد شاہین کے خلاف کرپشن اور لاکھوں روپے کی خرد بردکے الزام میں ضلع لیہ میں بھی دوبا ر مقدمہ درج ہوچکا۔ جنگلات دشمن عناصر عملہ جنگلات کی تعداد بڑھانے کی بجائے جنگلات کی اراضی میں درختوں کی بجائے بھنگ کاشت کر رہے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈویثرنل ریڈ انچارج وجیہہ الدین لوگوں کے لئے دردِسر بن گیا آئے روز چھاپے اور ذاتی لکڑی لے جانے والوں پر بھی جرمانے ٹھوکنا معمول بنا لیا
راجن پور (حنیف بلوچ سے) ڈویثرنل ریڈ انچارج وجیہہ الدین لوگوں کے لئے دردِسر بن گیا آئے روز چھاپے اور ذاتی لکڑی لے جانے والوں پر بھی جرمانے ٹھوکنا معمول بنا لیا،
جنگلات کے قریب والے زمیندار پریشان۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ کے رہائیشی ۔۔۔ میں تعینات محکمہ جنگلات کے اہلکار آئے روز لوگوں کو پریشان کرنا معمول بنا لیا اپنی ذاتی لکڑی لے جانے والوں کو بھی جرمانے لگانا شروع کر دئے جس سے زمیندار بہت پریشان ہونے لگے زمینداروں میں جند وڈہ ،محمد سلطان،خیر بخش ،حاجی منظور احمد و دیگر نے کنزویٹر اور سی ای او سے مطالبہ کیا کہ اس برخوردار کا یہا ں سے ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ ہم اپنی ذاتی لکڑی بھی مارکیٹ لے جائیں تو بھی ریڈ انچارج جنگلات کی لکڑی کا جواز بنا کر ہم پر بھاری جرمانہ ٹھوک دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پچھلے روز ہم پندرہ ہزار ناجائز جرمانہ بھر کر جان چھڑائی۔انہوں نے کہا کہ ایسے آفیسر ہمارے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام اس مسئلے پر سنجیدگی سے سوچیں ورنہ ہم ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع راجن میں 40 زائد اسکولوں پر وڈیر اور زمیندار قابض سکولوں میں آٹے کی چکیاں نصب کر رکھیں
راجن پور (حنیف بلوچ سے)ضلع راجن میں 40 زائد اسکولوں پر وڈیر اور زمیندار قابض سکولوں میں آٹے کی چکیاں نصب کر رکھیں ٹریکٹر ٹرالیاں ،وغیرہ اور ڈیرہ داری قائم کر رکھی چیف جسٹس نوٹس لیں عوامی حلقے۔ تفصیل کے مطابق راجن پور کے علاقے میں چالیس سے زائد اسکولوں پر زمینداروں نے قبضہ کرکے وہاں اپنے ڈیرے قائم کر رکھے ہیں نواحی علاقے گولہ فقیر گرلز پرائمری اسکول میں وہاں کے با اثر زمیندار نے اسکول کی عمارت اپنے نوکروں کی رہائش گاہ بنا ڈالی جہاں وہ ساری ساری رات سی ڈی دیکھتے رہتے ہیں اسکول کی عمارت میں زرعی آلات اور آٹا پیسنے والی چکی لگا رکھی ہے متعدد اسکولوں میں زمینداروں نے جانور باند رکھے ہیں ،کوٹلہ حسین مٹھن کوٹ میں اسکول کے تین ایکڑ رقبہ پر بااثر شکس نے قبضہ کر کے وہاں گھر بنا لیا اور اسکول کے خالی پلاٹ سے سرِعام مٹی فروخت کر رہا ہے ،مرغائی ،سبزانی اور ان کے ملحقہ علاقوںمیں اسکولوں کی کثیر تعداد کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیںاساتذہ گھر
بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں سکولوں کو تالے پرنے کی وجہ سے بچے میلوں دور سفر کر کے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیںعوامی سماجی حلقوں میں اے ڈی عامر،محمد حسین گوپانگ ، حنیف بلوچ،منصور سنجرانی،اسحاق گبول،رائو نیک محمد ،رائو جمیل ،محمد سلیم و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تعلیم دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کیجائے اور اسکولوں پر قبضہ جمانے والے بااثر زمینداروںکے خلاف کاروائی کر کے کے اسکولوں سے قبضے چھڑائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بارڈر ملٹری پولیس کو امن قائم کرنے کے لئے دیئے جانے والے قیمتی اسلحہ اور کارتوس غائب ،گاڑیاں کھٹارہ لاکھوں کا ڈیزل غائب
راجن پور (حنیف بلوچ سے)بارڈر ملٹری پولیس کو امن قائم کرنے کے لئے دیئے جانے والے قیمتی اسلحہ اور کارتوس غائب ،گاڑیاں کھٹارہ لاکھوں کا ڈیزل غائب تفصیل کے مطابق مبینہ طور پرہزاروں کی تعداد میںBMPکو ملنے والاقیمتی کارتوس فروخت ہونیکا انکشاف ہوا ہے ،لاکھوں روپے کا ماہانہ ڈیزل ملنے کے باوجود ،چیک پوسٹ اور تھانوں کا گشت اور چیکنگ نہ کرنے کی وجہ سے تھانے اور چوکیاںویران اسمگلروں اور دہشت گردوں کو صوبائی بارڈرکراس کرنے میں آسانی اعلیٰ سطح پر BMPکا آڈٹ کرایا جائے عوامی حلقے۔ بی ایم پی کمانڈنٹ انچارج کی عدم دلچسپی متعدد چوکیاں اور تھانے ویران ہو گئے بی ایم پی کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگابین الصوبائی اسمگلروں اور دہشت گردوں کو تخریبی کاروایوں کے لئے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ،انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق امن قائم کرنے کے لئے اور جرائم پیشہ افراد کی کاروائی سے نمٹنے کے لئے حکومت کی طرف سے دیئے گئے قیمتی ولائتی کارتوس کو بی ایم پی کمانڈنٹ بیچ کھا گیا اور اس کی جگہ پندرہ روپے مالیت کے دیسی کارتوس رکھ کر نگ پورے کر رکھے ہیں ،اس کے علاوہ 10 کے قریب چالو حالت میں ملنے والی گاڑیوں کے پرزے نکال کر انہیں کھٹارہ بنا ڈالا،BMP کمانڈنٹ کو چھتیس لاکھ روپے مالیت کی ملنے والی گاڑی کے لئے لاکھوںروپے کا ڈیزل اس لئے دیا جاتا ہے کہ وہ تھانوں اور چیک پوسٹوں کی چیکنگ
کریں ۔مگر وہ چین کی نیند سو گئے ۔تھانے ویران ہونے سے ڈاکٹر مشتاق رسول بھاری تاوان دے کر مغویوں کے چنگل سے رہا ہوا ،شنید میں آیا ہے کہ بی ایم پی ٹرائبل ایریا میںاغوا کاروں نے ہی ای ڈی او ہیلتھ کو قید کر رکھا تھا مگر بی ایم پی نے اغواکاروں کو گرفتار کرنے کی زحمت بھی گوارہ نہ کی۔کمانڈنٹ BMP فاروق صادق کے خلاف پہلے بھی ضلع راجن پور کے ناظم بیرسٹر رضا خان نے اپنی مدعیت میںلاکھوں روپے کی کرپشن اور خرد برد کے الزام میں ایف آئی آر درج کراچکے ہیں مگر ایک بار پھر وہ سفارش کرا کر دوبارہ بی ایم پی کمانڈنٹ پوسٹ پر تعینات ہو کر لاکھوں روپے کی کرپشن میں مصروف ہے عوامی سماجی حلقوں اور ٹرائبل ایریا کے رہائشیوں نے اعلے ٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ راشی بی ایم پی کمانڈنٹ کے خلاف کاروائی کیجائے اوراسلحہ اور کارتوس وغیرہ کا آڈٹ کرایا جائے۔