کمال مصطفی کا شاہ فیصل ٹائون میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی کے معائنے کے لئے شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل کا تفصیلی دورہ

کراچی : چیف آفیسر کمال مصطفی کا شاہ فیصل ٹائون میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی کے معائنے کے لئے شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل کا تفصیلی دورہ متعلقہ افسران اور ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر شاہراہوں اور گلیوں کی صفائی وستھرائی کے ساتھ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اٹھا کر ٹھکانے لگا نے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن محکمہ سنیٹریشن کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روانہ کی بنیادوں پر منتقلی کو یقینی بنا یا جائے صفائی وستھرائی کے امور کی مکمل نگرانی کی جائے تاکہ صفائی وستھرائی سے متعلق عوامی شکایات کا خاتمہ یقینی بنا کر صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جاسکے۔

چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کہ عوامی تعاون کے ذریعے باہمی ٹیم ورک کے ساتھ شاہ فیصل ٹائون میں بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا یا جائے شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے بھی اقدمات کئے جائیں دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کے موقع پر عوام کی جانب سے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات اور تجاویز سننے کے بعد موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلائیں اور پینے کے پانی کی فراہمی کے تعطل اور سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنایا جائے۔

کمال مصطفی نے محکمہ سنیٹریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے ساتھ کچرے کو شاہراہوں پر پھیلانے اور کچرے کو آگ لگانے کی روک تھام کو بھی یقینی بنا یا جائے مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لاکر آلودگی سے پاک صاف ستھرے ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔

Kamal Mustafa Shah Faisal Town

Kamal Mustafa Shah Faisal Town