راجن پور کی خبریں (حنیف بلوچ سے)

انسانیت کی فلاح و بقاء نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے
راجن پور (حنیف بلوچ سے)انسانیت کی فلاح و بقاء نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے اپنے محسن کے نقش قدم پر چل کر انسان اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ پیر مہر شاہ ،پیرطر یقت رہبر شریت سید جمیل شاہ کا ظمی نے محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پو ری دنیا کے لے رحمت بن کر آئے اس مو قع پر سید جمیل شاہ کے فرزند صاحبزادہ علامہ سید فیضان جمیل شاہ کاظمی نے ہزاروں لوگوں کے دلوں کو منور کیا اور نے اپنے خطاب سے لوگوں کے دلوں کو روشن کیا اور آخر میں اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام کے ہدئے پر اختتام ہوئی اور پوری امت محمد یہ کی بخشش کے لے دعا کر ائی اس مو قع پر محمد حسین گو پانگ ، حنیف بلوچ ، اے ڈی عامر ودیگر لوگ موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت غر یب عوا م کو رو ٹی کپڑا دور کی بات ہے ان سے اب جینے کا حق بھی چھین لیا ہے
راجن پور (حنیف بلوچ سے)وفاقی حکومت غریب عوام کو روٹی کپڑا دور کی بات ہے ان سے اب جینے کا حق بھی چھین لیا ہے مسلم لیگ (ن ) واحد قومی جماعت ہے جو ملک کو درپیش گھمبیر مسائل سے نکال سکتی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سٹی صدر رائو منظور احمد اور رائو غلام شبیر نے اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نملک کی واحد عوامی جماعت ہے اور آنے والے آلیکشن میں غریب عوام ثابت کر دیگی کہ پاکستان کے شاندار اور محفوظ مستقبل کی ضامن صرف اور صرف مسلم لیگ (ن ) ہے اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں میٹرو بس چلا کر لاہو ریوں کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مس ئل سے نکال سکتی ہے اور کہا کہ کچھ مفاد پرست لوگ پارٹی میں اپنے مفاد کی خاطر گھس کر اپنے آپ کو مسلم لیگ ن کے پرانے کا رکن کہلوا نے میں لگے ہوئے ہیں یہ ان کی بھول ہے کہ وہ اپنے مفاد کی خاطر پارٹی کو ہائی جیک نہیں کر سکتے اور اب ان کی ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاگیر دار اور سرداروں نے ضلع راجن پور کی عوام کو پسماندہ رکھا جاگیر سرداروں نے یہاں کی غریب عوام کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے
راجن پور (حنیف بلوچ سے)جا گیردار اور سرداروں نے ضلع راجن پور کی عوام کو پسماندہ رکھا جاگیر سرداروں نے یہاں کی غریب عوام کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور غریب عوام کے ووٹوں سے اسمبلیو ں میں بیٹھنے والوں کو سو چنا چاہے کہ یہی غریب عوام ان کی دلی قدر کرتی ہے ان خیالات کا اظہار پپلزپارٹی ہم خیال گروپ کے سٹی صدر سردار بلال محمود خان در یشک نے پارٹی کارکنوں سے ایک میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ جاگیرداروں نے ہمیشہ غریبوں اور کسانوں اور مزدوراں کا استحال کیا ہے انہوں نے کہا کہ پپلز پارٹی واحد جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ غریبوں کے لے سوچا ہے اور کہا کہ سیاسی جا گیر داروں کا کوئی دین ایمان نہیں وعدئے کچھ کر تے ہیں اور وقت پر سب کچھ بھول جاتے ہیں اور کہا کہ آنے وا لے آلیکشن میں کسی اچھے امید وار کو دیکھ بھال کر اپنے ووٹ کا استما ل کر یں جو عوا م کی خدمت کر نے کے قابل ہو اور آخر میں کہا کہ میں اپنے وا لد محترم کے سیا سی نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کر نا چہتاہوں اور اس طر ح خدمت کرتا رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سماجی و سیاسی کارکن چوہدری محمد اکمل نے کہا کہ ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ مسیحا ثابت ہوئے
راجن پور (حنیف بلوچ سے)سماجی و سیاسی کارکن چوہدری محمد اکمل نے کہا کہ ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ مسیحا ثابت ہوئے کیونکہ جو کام اس نے کیے وہ کام ہمیشہ کے لے یاد رہیں گئے ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جا بچھاوائے اور ضلع راجن پور کے علاقوں میں بے پناہ کا کروائے اور دوران سیلاب 2010 کے سیلاب متاثرین کی بھرپور خدمت کی اور ان کی اس کا وش پر عوام کو فخر ہے اور کہا کہ ڈی سی او راجن پور علاقے کے فخر ہیں اور اللہ تعالی ان کی عمر دراز کرئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1956کو تعمیر ہونے والی وٹرنری ہسپتال کبھی گر کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے

راجن پور (حنیف بلوچ سے) 1956کو تعمیر ہونے والی وٹرنری ہسپتال کبھی گر کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ہسپتال کے گراونڈ میں بارش کا پانی نے گندگی پھلا دی تفصیلات کے مطابق وٹرنری ہسپتال ظاہر پیر جو 1956 کے قریب اس کی عمارت تعمیر کی گئی اور اس میں ڈاکٹر و دیگر عملہ بھی تعینات ہے اور وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سر انجام دے رہے ہیں اور کئی سالوں سے مختلف علاقوں کی یونین کو نسلوں جن میں یونین کونسل قادر پور ، یونین کونسل خیر محمد ، رکن پور ،گلورسٹو خان ، جھورن ، ججہ عباسیاں ، غازی پور ، حاجی پور ، ویگر کو عرصہ دراز سے لایئوسٹاک موشیی پال حضرات کو فری سروس دے رہا ہے مگر بد قسمتی سے حکومت نے اس اکلوتی وٹرنری ہسپتال کی طرف کوئی توجہ نہ دی ظاہر پیر کے عوامی سماجی کارکنوں خورشید احمد ،غلام حسین ،جام کلیم اللہ ،جام رفیق ،فاروق احمد ،عبد الخالق و دیگر نے کہا کہ موشیی ہسپتال کافی عرصہ سے بھوت بنگلہ بنی ہوئی ہے دن کے وقت تو عملہ موجود ہوتا ہے رات کے وقت ہسپتال میں اوارہ گدھے اور کتے ہوتے ہیں کیونکہ ہسپتال کی چار دیواری بھی نہیں اور پرانے تین کمروں کی ہسپتال کی عمارت بلکل ناکارہ بنی ہوئی ہے انہوں نے ڈسٹر کٹ آفیسر لایئو سٹاک رحیم یار خان اور ڈی سی او رحیم یار خان سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ہسپتال کی نئی عمارت کے فوری طور پر آڈرذ کیے جائیں۔