پٹرول چھڑک کر نامعلوم افراد نے خواجہ سرائوں کے گھر کو آگ لگا دی لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) پٹرول چھڑک کر نامعلوم افراد نے خواجہ سرائوں کے گھر کو آگ لگا دی لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تفصیل کے مطابق اپر کالونی کی اضافی آبادی میں خواجہ سرائوںجن میںریاض انم ، ثانیہ ، نینا نے کرایہ پر مکان حاصل کیا ہوا ہے وہ کسی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔

کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے دروازے میں سے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گئے اہل محلہ نے نصف گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ آگ کی زد میں آکر لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا خواجہ سرائوںنے وزیر اعلیٰ سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔