راجپوت ویلفئیر سوسائٹی گجرات کاایک اہم تعزیتی اجلاس زیر صدارت اعجاز احمد چوہان منعقد ہوا

گجرات(سکندرریاض چوہان)راجپوت ویلفئیر سوسائٹی گجرات کاایک اہم تعزیتی اجلاس زیر صدارت اعجاز احمد چوہان منعقد ہوا جس میں مختلف تنظیمی امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔اجلاس کے انعقاد کااہم مقصد علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت میاں محمداعظم انصاری کی وفات پرتعزیت کرناتھی۔تعزیتی اجلاس میں ان کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اورمرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی گئی۔

تعزیتی اجلاس کے شرکا نے میاں محمداعظم انصاری کی خدمات پر ان کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ میاںمحمداعظم انصاری نے اہل علاقہ کے دلوں میں اپنامقام بنایاہواتھا اوران کی تمام مکاتب فکر دل سے عزت کرتے تھے ان کی کمی کوہرکوئی محسوس کررہاہے۔میاں محمداعظم انصاری اوران کے بھائی میاں محمدناظم انصاری کے ساتھ راجپوت برادری کے دیرینہ تعلقات ہرسطح پرقائم رہے اورباہمی احترام کاہمیشہ خیال رکھاگیایہ ہی وجہ ہے کہ تمام سیاسی وسماجی اورعلاقائی مسائل کومل کرحل کیاگیا

انھوں نے میاںمحمداعظم انصاری کے لواحقین اوران کے بھتیجوں کے ساتھ اپنے تعاون کومزید بہتر بنانے پراتفاق کرتے ہوئے انصاری برادری کے ساتھ تعلقات کوفروغ دینے پریک جہتی کااظہارکیا۔تعزیتی اجلاس میں اسدریاض چوہان،شاہدریاض چوہان،حاجی ختر چوہان ،عبدالقیوم چوہان، اشتیاق جنجوعہ،محمدمشتاق جنجوعہ،حاجی رحمت اللہ چوہان،محمدثاقب کھوکھر،شاہ زیب سکندرچوہان،جہاں زیب سکندرچوہان اوردیگر نے شرکت کی۔