جلسے جلوس ہر جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان کے دفاتر پر چھاپے حکومتی بربریت ہیں۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اپنے رہنما کا استقبال، جلسے جلوس ہرجماعت کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے۔

انہو ں نے کہا کہ کسی جماعت کواس حق سے محروم کرنا اورطاقت کے ذریعے اس کی آواز کو دبانا غیر جمہوری اور آمرانہ اقدام ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ یہ ظلم فی الفوربند کیا جائے، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کور ہا کیا جائے۔