رمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے آزادی حاصل کرنے کا عشرہ ہے، پروڈیوسر باؤ اصغر علی

Bao Asghar Ali

Bao Asghar Ali

لاہور (شوبز رپورٹر) رمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے آزادی حاصل کرنے کا عشرہ ہے ،ان خیالات کا اظہار فلم وڈرامہ پروڈیوسروصحافی ،کالم نگارباؤ اصغرعلی نے ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آخری طاق راتوں میں لیلتہ القدر کو تلاش کرنا بھی ہر مسلمان کی کوشش اور خواہش ہونی چاہیے مگر افسوس آج مسلمانوں کی راتیں مساجد اور مدارس میں گزرنے کی بجائے انٹرنیٹ ،موبائل فون اور کھیل کود میں بسر ہورہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نت نئے مسائل اور مشکلات ،بحرانوں سے دوچار ہیںآج رمضان المبارک میں ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم آئندہ اپنی باقی زندگی قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق گزاریں گے اسی میں ہماری دنیاوی وآخروی کامیابی کا راز مضمر ہے ۔باؤاصغرعلی کا مزیدکہنا تھا کہ رمضان المبارک ایثار وقربانی، تقوی وطہارت، توبہ و استغفار کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک ہمدردی و غم خواری کا مہینہ ہے۔

معاشرے کے مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین مقصد ہے۔ غربت،افلاس،بھوک،بدا منی اور دہشتگردی کے خاتمے کا عزم وکوشش کرنا بھی ہر مسلمان کا فرض ہے۔ باؤ اصغرعلی کا کہنا ہے کہ ر وزہ انسان میں صبر و تحمل اور اطاعت کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور اللہ تعالی سے تعلق میں تازگی اور ولولہ پیدا کرتا ہے جبکہ روزہ اللہ کی وہ عظیم الشان عبادت ہے جو صرف اللہ اوربندے کے درمیان ایک زار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ مسلمانوں میں اتحاد اور ہمدردی کا جذبہ پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے ، ماہ رمضان ہمارے لیے چند دنوں کا مہمان ہے ہمیں چاہیے اس بابرکت مہینے اور توبہ کے عشرے میں اللہ تعالیٰ سے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی کے ساتھ ملکی سلامتی ، دنیا میں بھر میں پریشان مسلمانوں کیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں۔