رمضان میں امن و امان کیلیے شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ماہ رمضان میں امن و امان کیلیے سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ انارکلی فوڈ اسٹریٹ واقعے میں ملوث عناصر کا سراغ لگا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اجلاس میں پرانی انارکلی بم دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی اور دھماکے سے ہونیوالے نقصان اور فوڈ اسٹریٹ کی رونقیں ماند پڑنے پرتشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ رمضان المبارک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔

وزیراعلی نے سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں جوانمردی سے چیلنجوں کا مقابلہ کرتی ہیں ،امن و امان سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں، شاپس اینڈ سیکورٹی آرڈینس پر عمل یقینی بنایا جائے۔ پولیس کو مزید وسائل فراہم کرینگے تاہم اسے بھی نتائج دینا ہوں گے۔