رمضان المبارک میں وزیرستان کے بہن بھائیوں کو نہیں بھول سکتے؛ وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے۔

کہ ماہ صیام باہمی رواداری، محبت و اخوت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ اس بابرکت مہینے میں شمالی وزیرستان کے بہن بھائیوں کو نہیں بھول سکتے۔ مشکل کی اس گھڑی میں نقل مکانی کرنے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انھیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ رمضان المبارک کے پیغام میں صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے، حکومت کی توجہ امن وامان اور معیشت کی بحالی پر مرکوز ہے، شمالی وزیرستان کے متاثرین پوری قوم کی توجہ کے مستحق ہیں جبکہ انتہا پسندی ،دہشتگردی اور فرقہ وارایت کا خاتمہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔