حکومت سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن کی تجویز پر غور کیلئے تیار

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹائون فائرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن کی تجویز پر غور کے لیے تیار ہیں۔

طاہر القادری بھی ذاتی طور پر اس میں ملوث ہیں۔ ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ طاہر القادری کے بعض مطالبات پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کیا۔

لال مسجد، جامعہ حفصہ کے سانحہ اور 12 مئی 2007 کو کراچی میں قتل عام پر کسی نے استعفیٰ دیا؟ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ طاہر القادری کے اشتعال انگیز بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں جن میں وہ کارکنوں کو جانوں سے کھیلنے اور پولیس سے تصادم پر اکساتے رہے۔

کیا پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اپنے خلاف بھی مقدمے کا اندراج پسند کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے فریقین کو آزاد عدلیہ پر اعتماد کرنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر طاہر القادری کے صاحبزادے کا نام ایف آئی آر سے خارج کیا گیا۔