رنبیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے؟

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور بھی مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کے انکل اور بالی وڈ اداکار رندھیر کپور نے رنبیر کے کورونا میں مبتلا ہونے کے سوال پر بتایا کہ وہ شہر سے باہر ہیں تاہم انہیں پتہ چلا ہے کہ رنبیر کی طبیعت ٹھیک نہیں، تاہم انہیں علم نہیں کہ اسے ہوا کیا ہے۔

خیال رہے کہ متعدد بالی وڈ اداکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور اب متعدد نے کورونا کی ویکسین بھی لگوالی ہے۔