کراچی فائرنگ ، ایک شخص ہلاک جبکہ ایف آئی اے کا افسر اور اہلیہ زخمی

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایف آئی اے کا افسر اور اہلیہ زخمی ہوگئے۔ کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والا شخص ایف ائی اے کا اہلکار ہے جس کی شناخت غلام رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ کلفٹن میں روسی قونصل خانے کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،بوٹ بیسن پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے ، مقتول کے پاس سے پستول بھی برآمد ہواہے۔