رینجرز اہلکار کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت، دو گواہوں کے بیانات قلم بند

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رینجرز اہلکار کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے کیس کی سماعت کے دوران دو گواہوں کے بیانات قلم بند کئے گئے۔ کراچی کے علاقے شا ہ فیصل کالونی میں جون میں رینجرز اہلکار کے ہاتھوں نوجوان غلام حیدر کے قتل کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی۔

کی عدالت میں ہوئی جس میں دو گواہوں کے بیانا ت قلم بند کئے گئے۔ بعد ازاں سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے گزشتہ روز ملزم رینجرز اہلکار شہزاد پر فر جرم عائد کرتے ہوئے انیس گواہوں کو بیان کیلئے طلب کیا تھا۔