رینجرز اور ایف سی کو اہم شخصیات کی سیکیورٹی سے ہٹانے کا فیصلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار احمد خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان تعاون کا فقدان ہے۔ 10 سال میں سینکڑوں واقعہ ہوئے لیکن کسی سے سبق حاصل نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد میں نئی سیکیورٹی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ فورسز کو وی آئی پیز کی سیکیورٹی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کل سے صدر، وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے علاوہ تمام افراد سے فورسز کے جوانوں کو ہٹادیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم شخصیات کی سیکیورٹی کم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم غیر محفوظ ہے لیکن فورسز کروڑ پتی افراد کی سکیورٹی میں لگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اپنے سکیورٹی گارڈز کو بھی ان کی اصل ڈیوٹیوں پر بھجوادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے حوالے سے ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف دین دن میں بڑا آپریشن شروع کررہے ہیں۔ اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔