رینجرز اور پولیس مشترکہ کارروائیاں کرں گے : ایڈیشنل آئی جی کراچی

Additional IG Karachi

Additional IG Karachi

کراچی (جیوڈیسک) نئے پولیس چیف شاہد حیات کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس مشترکہ ٹارگٹڈ کاروائیاں کریں گے، دہشت گردوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا کہ تین روز میں پولیس نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اب تک کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں اور تین ٹارگٹ کلرز سمیت نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں سولہ سے بیس فیصد کمی ہوئی ہے۔ شاہد حیات نے کہا کہ شہر میں بلا تفریق کاروائی کی جا رہی ہے۔