راشد لطیف قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

Rashid Latif

Rashid Latif

لاہور (جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ پر تنقید کرنیوالے سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کی سنی گئی۔ راشد لطیف کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کو سخت تنقید کا نشانہ بنانیوالے ایک اور کھلاڑی کو نواز دیا گیا۔ بورڈ نے راشد لطیف کو چیف سلیکٹر کے عہدے پر مقرر کیا ہے جبکہ سابق کرکٹر شعیب محمد کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانیوالے سابق کھلاڑیوں کو ایک ایک کر کے نواز رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر باسط علی کو بھی اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

راشد لطیف اس سے پہلے کراچی پورٹ قاسم کی سربراہی کر رہے تھے۔ کرکٹ تاریخ میں پہلی بار کسی ادارے سے تبادلہ کر کے کسی کو چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ راشد لطیف یکم اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔