راولپنڈی: ایفیڈرین کوٹہ کیس، سماعت 22 جون تک ملتوی

 

Ayfydryn Case

Ayfydryn Case

راولپنڈی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بائیس جون تک ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔ راولپنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مرکزی سابق سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

عدالت نے دیگر گیارہ ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کرکے سماعت بائیس جون تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنیکی کارروائی ہوگی۔ آج عدالت میں ملزم علی موسی گیلانی پیش نہیں ہوئے ان کی طرف سے حاضری سے ایک دن کے استثنی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔