فضہ گیلانی نے پی پی دور میں ملنے والے دونوں سرکاری عہدے چھوڑ دیئے

FIzA Gilani

FIzA Gilani

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ گیلانی نے پی پی دور میں ملنے والے دونوں سرکاری عہدے چھوڑ دیئے۔یوسف رضاگیلانی دور میں ان کی صاحبزادی فضہ گیلانی کو خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

وہ ریڈ کریسٹ سوسائٹی آف پاکستان میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی ممبرتھیں، فضہ گیلانی ایک عرصے تک دونوں منصب پر فائز رہیں، انہوں نے دونوں عہدوں سے استعفے چیئرمین ریڈ کریسنٹ اور کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیئے ہیں،فضہ گیلانی کا کہنا ہے کہ دونوں عہدے اہم نوعیت کے ہیں، اب ان پر تعیناتیاں نئی حکومت کی صوابدید ہیں۔