نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر پر سابق وزیرقانون بابراعوان، سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی اور جسٹس آغا رفیق اور جسٹس ریاض کیانی سے دس روز میں جواب داخل کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے، وزارت قانون کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری ریاض محمد نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نندی پور پاورپراجیکٹ سے متعلق خواجہ آصف کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت میں سیکریٹری پانی وبجلی اور سیکریٹری خزانہ نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے سابق وزیر قانون بابراعوان ، جسٹس آغا رفیق، جسٹس ریاض کیانی اور مسعود چشتی کو پراجیکٹ میں تاخیر پر 10 روز میں جواب داخل کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت میں وزارت قانون کے سینئرجوائنٹ سیکریٹری ریاض محمد نے جواب داخل کر ادیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ فائل تیار کر کے مسعود چشتی اور بابراعوان کے پیچھے پڑے رہے، ریاض محمد نے اپنے جواب میں کہا کہ مسعود چشتی نے ان سے کہا کہ بابراعوان کے گھر چلے جائیں منظوری وہی دیتے ہیں، ریاض محمد کے مطابق وہ گھنٹوں فائل لے کر گھر کے باہر کھڑے رہتے لیکن وقت نہ ملتا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت سماعت 10 روز کے لئے ملتوی کردی۔