راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مزید 14 مریض اسپتال داخل

Dengue Virus

Dengue Virus

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مزید 14 مریض اسپتال لائے گئے ہیں۔ ڈی سی او ساجد ظفر کے مطابق ڈینگی وائرس کے 38 مریض اسپتال میں داخل ہیں جبکہ اس سال 132 مریض لائے گئے۔ ڈی سی او نے مزید بتایا کہ ڈینگی وائرس کے باعث ایک مریض انتقال کر گیا ہے جس کا تعلق ہری پور سے تھا۔