راولپنڈی: دو گرپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) ایس ایس پی آپریشنز میاں مقبول نے بتایا کہ مصریال روڈ نصیر آباد میں دو افغان گرپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

میاں مقبول نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی اطلاع ریسکیو 1122 سے موصول ہوئی جس کے بعد ایلیٹ فورس کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔