راولپنڈی : پاکستان بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا، حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

راولپنڈی (جیوڈیسک) جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا، نواز شریف بھارت کے ساتھ اپنے حق کی بات کریں، پوری قوم وزیر اعظم کے ساتھ ہوگی۔

لیاقت باغ راول پنڈی میں دفاع پاکستان ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت بھارت سے لڑائی نہیں چاہتی اپنا حق مانگتی ہے، نواز شریف بھارت سے پاکستان کے حق کی بات کریں تو پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی۔